9 اکتوبر، 2008، 1:39 PM

امریکہ ، عراق

امریکہ نے عراق میں نوری مالکی کی حکومت کو سرنگوں کرنے کی دھمکی دی ہے

امریکہ نے عراق میں نوری مالکی کی حکومت کو سرنگوں کرنے کی دھمکی دی ہے

ایک مغربی ذرائع نے اعلان کیا ہے امریکہ نے عراقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر عراقی حکومت نے امریکہ کے ساتھ سلامتی کے معاہدے پر دستخط نہ کئے تو اسےگرا دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المرصد خبری سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک مغربی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نیگرو پونٹےنے اپنے بغداد کے حالیہ دورے کے دوران عراقی حکومت کو سرنگونی یا امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنے کی دھمکی دی ہے امریکی نائب وزیر خارجہ نگروپونٹے نےکہا کہ اگر عراقی حکومت نے امریکہ کے ساتھ سلامتی کے معاہدے پر دستخط نہ کئے تو اس کو گرا دیا جائے گا۔مغربی ذرائع نے برسلز میں یورپی سفارتکاروں کے اجلاس کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سکیورٹی معاہدے  پر دستخط کرنے میں اتنی تاخیر کی اجازت نہیں دےگا اور امریکہ عراق میں اپنے مفادات کو آسیب پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا چاہے وہ حکومت کے اندر ہو یا باہر، نگرو پونٹے نے کہا کہ امریکی فوجی جو عراق میں ہلاک ہورہے ہیں ان کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت عراق تفاہم نامہ پر دستخط کرنے یا حکومت کی سرنگونی میں سے کسی ایک امر کو انتخاب کرلے۔ واضح رہے کہ عراقی عوام اور مراجع عظام اس معاہدے کے سخت مخالف ہیں کیونکہ اس معاہدے سے امریکہ کو عراق میں طولانی مدت تک رہنے کا جواز اور امریکی جرائم کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔

 

News ID 762318

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha