4 فروری، 2018، 3:16 PM

شام میں کرد باغیوں کے حملے میں ترکی کے 7 فوجی ہلاک

شام میں کرد باغیوں کے حملے میں ترکی کے 7 فوجی ہلاک

ترکی کی شام میں سنی کرد باغیوں کے خلاف فوجی لشکر کشی کا سلسلہ جاری ہے شامی کرد باغیوں نے ایک کارروائی میں ترکی کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی شام میں سنی کرد باغیوں کے خلاف فوجی لشکر کشی کا سلسلہ جاری ہے شامی کرد باغیوں نے ایک کارروائی میں ترکی کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترک فوج پر پہلا حملہ شام کے شمالی علاقے عفرین میں ہوا جہاں سنی کرد باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ اس سے قبل ایک حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے۔

ترک فوج کے حملوں کے بعد ترک فضائیہ نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔ 20 جنوری سے ترک فوج کی جانب سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن " شاخ زیتون"  میں اب تک سیکڑوں کرد باغی مارے جاچکے ہیں۔

News Code 1878501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha