مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جانبداری کے الزامات اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کو مسترد کردیا ہے۔ ایف بی آئی اے کے ڈائریکٹر کرس رے نے اسٹاف کے نام میمو میں کہا کہ کانگریس اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی پر لگائے گئے جانبداری کے الزامات کو نظر انداز کردیں، کیونکہ باتیں بنانا آسان ہوتا ہےاور اصل اہمیت کام کی ہے جو آپ لوگ کررہے ہیں۔ میمو میں مزید میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ آپ لوگوں نے بہت کچھ برداشت کیا جو پریشان کردینے والا ہے، لیکن میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے کام سے پوری طرح مخلص ہیں اور میں اپنے تمام اسٹاف ممبران کے ساتھ ہوں اور ان کا دفاع کروں گا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جانبداری کے الزامات اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کو مسترد کردیا ہے۔
News ID 1878473
آپ کا تبصرہ