مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی یمن فورسز نے سعودی عرب اور فراری صدر منصور ہادی سے وابستہ فورسز کو شکست دیکر عدن کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل جنوبی یمن نامی اتحاد کونسل نے عدن کے 90 فیصد علاقہ کو یمن کے فراری اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی یمن نامی اتحاد کونسل نے منصور ہادی کے فوجیوں کے آخری مورچوں کو بھی محاصرے میں لے رکھا تھا اور ان پر گولہ باری کا سلسلہ جاریتھا ۔واضح رہے کہ جنوبی یمن اتحاد کونسل کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے جبکہ فراری صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ عین شاہدین کے مطابق جنوبی یمن نامی اتحاد کونسل سے وابستہ فورسز نے عدن پر قبضہ مکمل کرلیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی یمن فورسز نے سعودی عرب اور فراری صدر منصور ہادی سے وابستہ فورسز کو شکست دیکر عدن کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
News ID 1878407
آپ کا تبصرہ