29 جنوری، 2018، 3:07 PM

یمن کے جنوبی علاقہ میں سعودی فوجی اتحاد میں خونریز لڑائی / 150 افراد ہلاک و زخمی

یمن کے جنوبی علاقہ میں سعودی فوجی اتحاد میں خونریز لڑائی / 150 افراد ہلاک و زخمی

یمن کے جنوبی شہر عدن میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے طرفدار فوجیوں میں خونریز لڑائی کے دوران 150 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے حامیوں کو شکست کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے جنوبی شہر عدن میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے طرفدار فوجیوں میں خونریز لڑائی کے دوران 150 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے حامیوں کو شکست کا سامنا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حامی فوجیوں نے عبد روس الزبیدی کی قیادت میں خور مکسر اور المعلا اور التواہی علاقوں کو سعودی عرب اور منصور ہادی کے فوجیوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔ امارات کے حامی فوجیوں نے ابین کی ساحلی بندرگاہ کا قبضہ بھی سنبھال لیا ہے۔  اس جھڑپ میں منصور ہادی کے حمدان بریگیڈ کے کمانڈر سمیت کئی فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شریک فوجی اتحاد کے درمیان لڑائی میں 30 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے ہیں۔ عدن کے ایئر پورٹ اور شہر سے متصل تمام شاہراہوں کو بھی بند کردیا گيا ہے ۔

News ID 1878365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha