13 جون، 2018، 3:22 PM

سعودی عرب کا یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ

سعودی عرب کا یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ

سعودی عرب نے گذشتہ تین سال میں یمن کے نہتے عربوں کا دل کھول کر خون بہایا ہے اب سعودی عرب نے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئےحملہ کیا ہے جہاں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو تین سال گزر گئے ہیں اس جنگ میں سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے لیکن اس نے یمن کے نہتے عربوں کا دل کھول کر خون بہایا ہے اب سعودی عرب نے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئےحملہ کیا ہے جہاں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ یمنی فورسز نے الحدیدہ بندرگاہ کے قریب متحدہ عرب امارات کی ایک جنگی کشتی کو بھی تباہ کردیا ہے۔ الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کے لئے سعودی عرب اتحاد کی کوششیں جاری ہیں ۔ لیکن انھیں یمنی فوج اور قبائل کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اس محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News ID 1881383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha