30 جنوری، 2018، 4:37 PM

امریکہ نے چین کو روس سے بڑا خطرہ قراردیدیا

امریکہ نے چین کو روس سے بڑا خطرہ قراردیدیا

امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائک پومپیو نے امریکہ کے لیے چین کو روس سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے امریکہ کے لیے چین کو روس سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

سی آئی اے کے سربراہ  کا کہنا ہے  کہ چینی انٹیلی جنس کا نہ صرف امریکہ بلکہ برطانیہ سمیت یورپ میں دراندازی میں بہت بڑا اثر ہے۔ اس  نے روس اور چین دونوں معیشتوں کے پیمانے کے بارے میں کہا کہ روسیوں کے مشن پر عملدرآمد کرنے کے لیے چین کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔

سی آئی اے چیف نے چین پر الزام عائد کیا کہ امریکہ کے خلاف چین نے ہر جگہ جاسوس رکھے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ یہ جاسوس اسکولوں، ہسپتالوں اور کارپوریٹ دنیا میں بھی موجود ہیں۔

مائک پومپیو کے مطابق چین کے طریقہ کار میں خفیہ معلومات حاصل کرنا اور اپنے اثر و رسوخ کے لیے ثقافتی جاسوسی کرنا ہے تاکہ وہ امریکی معیشت پر اثر و رسوخ کرسکے اور امریکی مارکیٹ میں داخل ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنی پہلی خارجہ پالیسی میں چین اور روس کو اپنا بڑا حریف بتایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ دونوں ممالک امریکی طاقت، اثر و رسوخ اور مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

News ID 1878397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha