مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے چین پر الزام لگایا ہے کہ جنوبی چین کے سمندروںمیں چین کی سرگرمیاں خطے کے توازن کو خراب کرسکتی ہیں۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ جاپانی وزیرِ اعظم کی اس پیشکش کی حمایت کرتے ہیں جس کا اعادہ جاپانی وزیر ِاعظم شِنزو ابے نے جمعہ کو اپنے صدارتی خطاب میں کیا تھا۔ جاپانی وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں امریکہ سے کہا تھا کہ وہ خطے کی سکیورٹی کے لیے زیادہ مستعدی سے کام کرے اور ایک بڑا کردار ادا کرے۔جاپانی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک خطے کے ایسے ممالک کو ساحلی علاقوں میں نگرانی کے لیے چھوٹے بحری جہاز دے سکتا ہے جو چین کے ہتھکنڈوں سے فکرمند ہیں۔متنازعہ سمندروں میں ویتنام اور چین کے جہاز ایک دوسرے سے الجھ چکے ہیں اس کے جواب میں چین کے سرکاری افسران کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیرِاعظم چین کی طرف سے خطے کے ممالک کو خطرے کی ’تخیلاتی کہانی‘ سنا کر دراصل جاپان کی اپنی سکیورٹی پالیسی کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ چين اور روس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی تلاش کررہا ہے لیکن اب تک اسے اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مہر نیوز/ 31 مئی / 2014 ء : امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے چین پر الزام لگایا ہے کہ جنوبی چین کے سمندروں میں چین کی سرگرمیاں خطے کے توازن کو خراب کرسکتی ہیں۔
News ID 1836596
آپ کا تبصرہ