مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے بغیر شام کے بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ ترک وزير اعظم نے کہا کہ شام کا بحران حل کرنے کے سلسلے میں شام کے صدر بشار اسد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے شام میں ہرج و مرج پیدا ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی نے شام کے شہر عفرین میں امریکہ کے حمایت یافتہ کردباغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنی فوج شام کی سرحدوں کے اندر بھیج دی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ادھر امریکہ کی بھی شام میں فوجی موجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ شامی حکومت نے ترکی کی فوجی یلغار کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔
ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے بغیر شام کے بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا۔
News ID 1878341
آپ کا تبصرہ