مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کے ساتھ غیر اخلاقی تعلق کا اسکینڈل سامنے آنے پر امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑ کر ہوٹل منتقل ہو گئی ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کا اسکینڈل منظرعام پرآنےکےبعد سے خاتون اول میلانیاٹرمپ واشنگٹن کےہوٹل میں رہ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کاماضی میں تعلق رہا ہے اور اس بات کو پوشیدہ رکھنے اور اسٹارمی ڈینیل کو خاموش رہنے کیلئے ٹرمپ نے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیئے تھے جب کہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پروگرام طے ہونے کے باوجود ڈیووس بھی نہیں گئیں۔ ادھر ترجمان میلانیاٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اورمیلانیاٹرمپ کےتعلقات کشیدہ ہونےکی خبربےبنیادہے جب کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کی خبروں کو محض افواہ قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کے ساتھ غیر اخلاقی تعلق کا اسکینڈل سامنے آنے پر امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑ کر ہوٹل منتقل ہو گئی ہیں۔
News ID 1878330
آپ کا تبصرہ