مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام کے سرحدی شہر عفرین کے جنوب مشرق میں کرد فورسز نے ترک حملہ آور فوج اور وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس میں 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں النصرہ دہشت گرد تنظیم اور ترک فوج کے اہلکار شامل ہیں۔ اس سے قبل کرد فورسز نے اعلان کیا تھا کہ وہ عفیرن شہر کو ترک صدر رجب طیب اردوغان کے قبرستان میں تبدیل کردیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے 4 روز قبل شام کے سرحدی اور کرد نشین شہر پر فوجی لشکر کشی کی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں کرد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ترک فوج کو کرد فورسز کے خلاف فوجی کارروائی میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کی حمایت بھی حاصل ہے ۔
شام کی ڈیموکریٹک کرد فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام کے سرحدی شہر عفرین کے جنوب مشرق میں کرد فورسز نے ترک حملہ آور فوج اور وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس میں 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1878254
آپ کا تبصرہ