5 مئی، 2018، 10:23 PM

ترکی کا شام ميں 4403 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ترکی کا شام ميں 4403 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کےشہر عفرین اور ملحقہ علاقوں میں شاخہ زیتون کارروائی کے دوران 4403 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ترک فوج کی شام میں فوجی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کےشہر عفرین اور ملحقہ علاقوں میں شاخہ زیتون  کارروائی کے دوران 4403 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ترک فوج کی شام میں فوجی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ترک فوج کے بیان کے مطابق ترک فوج نے گذشتہ 3 ماہ کے دوران دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے کئی گوداموں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی نے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام پر فوجی یلغار کا آغاز کررکھا ہے جبکہ ترکی اس سے قبل دہشت گردوں کی حمایت کرنے والا اہم امریکی اتحادی ملک تھا ۔ لیکن ترکی میں آنے والے فوجی کردتا کے بعد ترک نے اپنا مؤقف بدل دیا اور وہ روسی اتحاد میں شامل ہوگيا۔

News ID 1880509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha