مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں فوج کی کارروائی کرائے کےملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف جاری ہے شامی فوج نے حلب میں اب تک 132 تیونسی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ شامی فوج نے بڑی تعداد میں امریکہ ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر و اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حمص اور حلب کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ شام میں کئی ممالک کے دہشت گرد امریکہ، سعودی عرب ، ترکی، اسرائيل اور قطر کی سرپرستی میں لڑ رہے ہیں سعودی عرب شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کو تنخواہ بھی دے رہا ہے ذرائع کے مطابق شام ميں مذکورہ ممالک کے اعلی فوجی افسر بھی دہشت گردوں کے ہمراہ لڑ رہے ہیں شامی فوج نے ترکی کے کئی اعلی افسروں کو حلب کے قریب گرفتار کرلیا ہے۔ ادھردہشت گردوں کے خلاف شامی عوام شامی فوج کی بھر پور مدد کررہے ہیں شامی فوج اور عوام نے شام سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اسرائيل کے مقابلے میں دہشت گردوں کے ذریعہ شام کو کمزور بنانا چاہتا ہے اور القاعدہ کے بے شعور دہشت گرد اسرائیل کے خلاف لڑنے کےبجائے مسلم ممالک کے خلاف لڑ رہے ہیں اورامریکہ کےاشاروں پر مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
مہرنیوز- 15 فروری 2013ء: شام میں فوج کی کارروائی کرائے کےملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف جاری ہے شامی فوج نے حلب میں اب تک 132 تیونسی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
News ID 1817200
آپ کا تبصرہ