مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا 6 مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندی کا معاملہ ایک بار پھر عدالت میں پہنچ گیا ہے اورامریکی سپریم کورٹ پابندی کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے 6مسلم اکثریتی ممالک ایران ، شام ،یمن ، لیبیا ، صومالیہ اور چاڈ کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کی پابندی پر عمل درآمد کی اجازت دی تھی۔ ریاست ہوائی نے اس پابندی کو چیلنج کیا اور اب سپریم کورٹ اس پابند ی کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ پابندی فیڈرل امیگریشن قانون کے مطابق ہے یا اس کے خلاف۔دلائل آیندہ ماہ سنے جائیں گے اور فیصلہ جون میں متوقع ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا 6 مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندی کا معاملہ ایک بار پھر عدالت میں پہنچ گیا ہے اورامریکی سپریم کورٹ پابندی کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرے گی۔
News ID 1878171
آپ کا تبصرہ