مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے اعلی مشیر جنرل یداللہ جوانی نے دنیا بھر میں امریکی مداخلت اور خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں بد امنی ، بحران اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا اصلی سبب ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ہر ملک میں کسی نہ کسی حوالے سے مداخلت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی حکام دوسرے ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے ملک کو محفوظ بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
جنرل جوانی نے کہا کہ مختلف بہانوں کے ذریعہ ایران کی دفاعی طاقت کو محدود کرنے کی تلاش کررہا ہے ۔ رہبر معظم کی فرمائش کے مطابق اگر ہم ایک قدم پیچھے ہٹیں گے تو امریکہ مزید آگے بڑھنے کی کوشش کرے گا ۔ امریکہ دوسرے ممالک اور اقوام کو کمزور بنا کر ان پر غلبہ پانے کی کوشش کررہا ہے وہ ایرانی قوم کو انقلاب سے پہلے کی حالت میں واپس لوٹا کر اس پر غلبہ پانے کی تلاش میں ہے لہذا ایرانی قوم اور ایرانی حکام کو امریکہ کے ناپاک عزآئم کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے اور ہم اپنے دفاعی امور کے بارے میں امریکہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے امریکہ ایک بار پھر مذاکرات کے ذریعہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ