30 اگست، 2017، 12:16 PM

امریکہ کی داعش اور دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کے ذریعہ اسلامی ممالک کی طاقت کو روکنے کی کوشش

امریکہ کی داعش اور دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کے ذریعہ اسلامی ممالک کی طاقت کو روکنے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ نے مکر و فریب کے ذریعہ اسلامی مالک کا سرمایہ صرف کرکے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا اور اس طرح وہ اسلامی ممالک کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈرجنرل احمد پور دستاں نے کہا ہے کہ امریکہ نے مکر و فریب کے ذریعہ اسلامی مالک کا سرمایہ صرف کرکے  داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا اور اس طرح وہ  اسلامی ممالک کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ، افغانستان پر حملے اور عراق میں فوجی مداخلت کے ذریعہ ایران میں گھسنے کی بڑی تلاش و کوشش کی لیکن ایران کی مسلح افواج نے اس سلسلے میں امریکہ کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی اسلامی ملک کا خیر خواہ نہیں اور وہ اسلامی ممالک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی خطرناک پالیسی پر عمل پیرا ہے۔  میجر جنرل پوردستاں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سیاسی رہنماؤں کو امریکی مکر و فریب کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ اسلامی ممالک کو داخلی جنگوں میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1874917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha