مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کودورہ امریکہ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترک شہریوں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا میں پرتشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لہذا ترک شہری اپنے دورہ امریکہ پر نظرثانی کریں یا کم از کم امریکہ کے سفر کے دوران احتیاط برتیں کیوں کہ انہیں امریکہ میں سیکیورٹی خدشات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ادھر ترک صدر اردوغان نے امیرکہ سے ایک بار پھر ترک عالم دین فتح اللہ گولن کو ترک حکومت کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا ہے ترک صدر فتح اللہ گولن کو ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قراردیتے ہیں۔
ترکی نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کودورہ امریکہ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
News ID 1878000
آپ کا تبصرہ