مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحر روم میں ليبيا کے ساحل کے قريب مہاجرین سے بھری ہوئی کشتی ڈوبنے کے ايک واقعہ ميں کم سے کم 25تارکين وطن ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق 2018 میں مہاجرين کی کشتی ڈوبنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ جرمن امدادی تنظيم " سی واچ " نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ايک پيغام ميں لکھا ہے، ’’ليبيا کے دارالحکومت طرابلس کے شمال ميں ربڑ کی ايک کشتی ڈوبنے کے واقعے ميں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہيں تاہم مرنے والوں کی حتمی تعداد فی الحال واضح نہيں ہے۔ اطالوی بحريہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز نے 85 مہاجرين کو ڈوبنے سے بچا ليا گيا جبکہ اب تک ڈوبنے والے 8 تارکين وطن کی لاشيں بھی نکالی جا چکی ہيں۔
ليبيا کے ساحل کے قريب مہاجرین سے بھری ہوئی کشتی ڈوبنے کے ايک واقعہ ميں کم سے کم 25تارکين وطن ہلاک ہوگئے ہیں ۔
News ID 1877885
آپ کا تبصرہ