19 اپریل، 2015، 3:58 PM

بحیرہ روم میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سیکڑوں افراد ہلاک

بحیرہ روم میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سیکڑوں افراد ہلاک

مہر نیوز/19 اپریل / 2015 ء : لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سیکڑوں افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سیکڑوں افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں.اطلاعات کے مطابق افریقہ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 700 سے زائد افراد کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جارہے تھے کہ ان کی کشتی لیبیا کے ساحل سے 60 میل جب کہ اطالوی جزیرے لمپیدوسا سے 120 میل کے فاصلے پر بحیرہ روم میں الٹ گئی۔ یورپی ملک ماٹا کی بحریہ کے حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے اٹلی اور دیگر ملکوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان کارلوٹا سامی کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف 28 افراد اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ کشتی میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ اگر کشتی میں سوار افراد کی تعداد درست ثابت ہوئی تو کسی ایک حادثے میں غیر قانونی تارکین وطن کی ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا سانحہ ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 450 افراد ہلاک جب کہ 11سو کو بچایا گیا تھا۔

News ID 1853726

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha