7 جنوری، 2018، 11:33 AM

امریکی صدر کا شمالی کوریا کے صدر سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار

امریکی صدر کا شمالی کوریا کے صدر سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار

شمالی کوریا کے خلاف امریکی صدر کی تمام دھمکیاں غیر مؤثر ثابت ہوگئيں اور اب امریکی صدر نے شمالی کوریا کے صدر سے بات چیت کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکی صدر کی تمام دھمکیاں غیر مؤثر ثابت ہوگئيں اور اب امریکی صدر نے شمالی کوریا کے صدر سے بات چیت کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں اس کے لیے وہ کم جونگ ان کو فون بھی کرسکتے ہیں۔

کیمپ ڈیوڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے ایک صحافی نے پوچھا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر کیا آپ ان کی حکومت سے بات چیت کرسکتے ہیں؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ یقیناً، میں بات چیت پر ہمیشہ یقین رکھتا ہوں۔

امریکی صدر نے جواب میں کہا کہ مذاکرات کے لیے کم جونگ ان سے بھی بات کرسکتا ہوں اور انہیں فون بھی کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کرتے ہوئے امریکہ کی تمام ددمکیوں کو نظر انداز کردیا۔

News ID 1877874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha