4 مئی، 2018، 1:22 PM

شمالی کوریا میں قید امریکی افراد کی جلد آزاد ی کی توقع

شمالی کوریا میں قید امریکی افراد کی جلد آزاد ی کی توقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں قید امریکی افراد کی کسی بھی وقت امریکہ واپسی ہو سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں قید امریکی افراد کی کسی بھی وقت امریکہ واپسی ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ شمالی کوریا کی جیلوں میں قید  تین امریکی قیدیوں کے حوالے سے معاملات طے پا چکے ہیں اور ان افراد کی رہائی کے بارے میں اطلاع کسی بھی وقت موصول ہو سکتی ہے اور جلد امریکی قیدی اپنی سرزمین پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہوں گے۔

ادھر شمالی کوریا میں قید تینوں امریکیوں کو پیونگ یونگ کے نواحی علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولت کے ساتھ ساتھ بہتر غذا بھی دی جارہی ہے جبکہ ایسے اشارے ملے ہیں جیسے ان افراد کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات اور جنوبی کوریا سے مذاکرات کے بعد شمالی کوریا کے رویّے میں تبدیلی آئی ہے۔

News ID 1880479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha