21 دسمبر، 2017، 4:16 PM

پاکستان کا امریکہ سے بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان کا امریکہ سے بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکی صدرکے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھے گی اس لیے امریکہ کو مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدرکے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھے گی اس لیے امریکہ کو مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں عالمی امن و سلامتی کو چیلنجز پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اورکشمیر کے عوام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کررہے ہیں، سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پرعملدرآمد کی ضرورت ہے، عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے جب کہ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔ ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ افریقہ سے افغانستان تک تنازعات عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، شام، لیبیا اوریمن میں خانہ جنگی سے انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، عالمی امن و استحکام کیلئے فوجی کارروائیوں کے بجائے سیاسی حل تلاش کئے جائیں جب کہ یروشلم کی حیثیت میں تبدیلی پہلے سے افراتفری کا شکار خطے کے مسائل کوبڑھائے گی لہذا امریکہ کوبیت المقدس کے بارے میں اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔

News ID 1877503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha