15 دسمبر، 2017، 10:57 AM

ایران کے خلاف امریکی اسناد اور شواہد ماضی کی طرح جعلی اور جھوٹے ہیں

ایران کے خلاف امریکی اسناد اور شواہد ماضی کی طرح جعلی اور جھوٹے ہیں

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے ایران کے خلاف امریکی نمائندے کے الزامات کو بے بنیاد اور ماضی کی طرح جھوٹا اور جعلی قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران انصار اللہ کو میزائل فراہم کررہا ہے اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر داغا جانے والا میزائل ایرانی تھا اور اس سلسلے میں امریکہ کی نمائندہ نے بے بنیاد اور جھوٹے شواہد اور اسناد پیش کئے ۔ جس کے جواب میں اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے غلام علی خوشرو نے کہا کہ دنیا امریکہ کے مکر و فریب سے اچھی طرح واقف ہے امریکہ کے ایران کے خلاف شواہد ماضي کی طرح جھوٹے ، بے بنیاد اور جعلی ہیں ۔ ایران کی انصار اللہ کو فوجی حمایت حاصل نہیں ہے ایران انصار اللہ کی سیاسی ، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر حمایت کررہا ہے اور مستضعفین کی حمایت کرنا ایران کے بنیادی آئین میں شامل ہے۔

خوشرو نے کہا کہ یمنی میزائل ریاض پر فائر کرنے سے پہلے بھی سعودی عرب اس قسم کے بے بنیاد الزامات عائد کرتا رہا ہے جن کی کوئی حقیقت نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم انصار اللہ کی حمایت کرتے تو یمن جنگ کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا ۔ ہم نے عراق اور شام میں وہاں کی حکومتوں کی کھل کر حمایت کی ۔ ہم حزب اللہ اور حماس  کی آشکارا حمایت کررہے ہیں اور دنیا کو بتا کرکررہے ہیں ہم انصار اللہ کی صرف سیاسی ، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر حمایت کررہے ہیں۔ خوشرو نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے یہ کہنا سخت ہے کہ اسے یمنی عوام اور قبائل سے شکست ہورہی ہے اس لئے وہ ایران پر بے بنیاد الزام عائد کرکے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کا باعث ایران ہے ۔

News Code 1877362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha