مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطین کے حالات کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے پر زوردیا ہے۔ صدر حسن روحانی اور رجب طیب اردوغان نے بیت المقدس کو فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے اس کے بارے میں امریکہ کی سازش کی مذمت کی اور تمام اسلامی ممالک اور دنیا کے امن پسند ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی اس گھناؤنی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔ صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر اردوغان کی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو ملکر امریکہ کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدام کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطین کے حالات کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے پر زوردیا ہے۔
News ID 1877168
آپ کا تبصرہ