مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیدیا گیا۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے بطور امید وار سامنے آئی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کُل 43 امیدوار بھی موجود ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی امید وار ڈاکٹر یاسمین راشد ن لیگ کی کلثوم نواز کے مقابلے میں سخت حریف ثابت ہوں گی۔ اتوار (17 ستمبر) کی صبح 9 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات رہیں گے۔ واضح رہے کہ چار برس قبل 2013 کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 120 کی اسی نشست سے کامیابی حاصل کی تھی اور وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے لیکن پاکستان سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نواز شریف کو نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعد یہ نشست خانی ہوگئی تھی ۔
پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے ۔
News ID 1875321
آپ کا تبصرہ