مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کو دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری تجربات ملک دفاع کے سلسلے میں ہیں کیونکہ شمالی کوریا کو امیرکہ جیسے ملک کی جانب سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ میزائل اور جوہری تجربات پر عالمی ردعمل اور امریکی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قیادت کو اپنے خلاف فوجی آپشن کی بات کرنے کی ہمت بھی نہیں کرنے دیں گے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کہتےہیں کہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا جوہری طاقت کے مقصد تک پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی طاقت سے توازن حاصل کرنے تک نیو کلیئر اور میزائل پروگرام میں بہتری لائی جاتی رہے گی۔ اس سے پہلے امریکی مشیر قومی سلامتی نے وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ میں کہا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور اس کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شمالی کوریا زمین پر امریکہ کی ناک رگڑ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ