مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹرپیغام میں ایک بار پھر میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسلم ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے عملی طور پر ٹھوس قدم اٹھائیں۔ انھوں نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے مزید دیر نہیں کرنی چاہیے اور مسلمان ممالک کو عملی طور پر میدان میں وارد ہوجانا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جائے اسے ہم برداشت نہیں کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے عملی اقدام پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے دیر نہیں کرنی چآہیے بلکہ میدان عمل میں وارد ہوجانا چاہیے۔
News ID 1875112
آپ کا تبصرہ