مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں شام کے صوبہ دیرالزور کا محاصرہ توڑنے پر شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ظریف نے کہا کہ دیرالزور کا محاصرہ توڑنا شامی فوج اور اسلامی مزاحمت کی بہت بڑي کامیابی اور وہابی دہشت گردوں کی تاریخي شکست ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے داعش دہشت گردوں کو شکست دیکر دیرالزور کا محاصرہ توڑدیا ہے دیر الزور کہ یہ علاقہ گذؤتہ تین سال سے داعش دہشت گردوں کے محاصرے میں تھا۔۔ عرب ذرائع کے مطابق شامی فوج کا پہلا ٹینک دیرالزور کی فوجی چھاؤنی میں داخل ہوگیا ہےاطلاعات کے مطابق اس علاقہ میں گذشتہ تین سے 65 ہزار شہری داعش کے محاصرے میں تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عرب ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں شام کے صوبہ دیرالزور کا محاصرہ توڑنے پر شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1875068
آپ کا تبصرہ