3 ستمبر، 2017، 6:52 PM

ایرانیوں کے حج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے

ایرانیوں کے حج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے

مکہ مکرمہ کے امیر نے اس سال مناسک حج اور اعمال حج کامیاب منعقد کرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایرانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کے حج میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عکاظ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے امیرخالد الفیصل نے اس سال مناسک حج اور اعمال حج  کامیاب منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب ایرانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کے حج میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالےگا۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے اس سال براہ راست حج کے امور پر نگرانی کی اور 2 ملین سے زائد حجاج نے سب کی طرف صلح و برادری کا ہاتھ دراز کیا۔ امیر مکہ نے کہا کہ حج کے دوران سب کے لئے ہماری خدمات یکساں اور مساوی ہیں ہم کسی پر حج کا دروازہ بند نہیں کریں گے۔

News ID 1875023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha