2 ستمبر، 2017، 1:15 PM

ایران کی فضا میں امن و سلامتی برقرار/ ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ

ایران کی فضا میں امن و سلامتی برقرار/ ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس نمائشگاہ کے دورے کے دوران ایران کی فضا میں امن و سلامتی کو بہت بڑی نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر گہری توجہ ہے اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانا مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس نمائشگاہ کے دورے کے دوران  ایران کی فضا میں امن و سلامتی کو بہت بڑی نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر گہری توجہ ہے اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانا مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی وسائل کی پیداوار ، تحقیقات اور تجربات کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کا بھر پور مقابلہ کیا جاسکے ۔ میجر جنرل ممحد باقری نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کی پیداوار اور تحقیقات میں آگے کی سمت گامزن ہے اور اس میدان میں ہم کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم ایک قوی اور مضبوط سسٹم ہے جس کی بنا پر ملکی فضائیں امن و سلامتی سے بہرہ مند ہیں۔

News ID 1874989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha