مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے نائب وزیر خارجہ امیت یلچین اور ایرانی وزارت خارجہ کے ایشیاء اور بحر الکاہل کے ڈائریکٹر ابراہیم رحیم پورنے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے عنقریب دورہ تہران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور شام و عراق کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایشیاء اور بحر الکاہل کے ڈائریکٹر نے شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات اور شام اور رعاق کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور ایران دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ترکی کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے عنقریب دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور ایران کے نظریات علاقائي مسائل کے بارے میں مشترک ہیں اور دونوں ممالک کو خطے کے امن و ثبات کے لئے ملکر کار کرنا چاہیے۔ ترک نائب وزیر خارجہ نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں روس ، ترکی اور ایران کے درمیان مذاکرات کو مؤثر اور مفید قراردیا۔
آپ کا تبصرہ