10 اگست، 2017، 1:10 PM

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ برس ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال مانافورٹ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ برس ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال مانافورٹ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔اطلاعات کے مطابق پال مانافورٹ کے ترجمان نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی کو ایف بی آئی ایجنٹس نے رات گئے اچانک  ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں ان کے گھر پر چھاپا مارا اور کئی دستاویزات و سامان قبضے میں لے لیا۔ ایف بی آئی نے پال مانافورٹ کے گھر سے ٹیکس دستاویزات اور غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ضبط کی ہیں۔ ترجمان جیسن ملونی نے بتایا کہ مانافورٹ تحقیقات میں سکیورٹی ایجنسیوں سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ اس چھاپے سے ایک روز قبل 25 جولائی کو پال مانافورٹ الیکشن میں روسی  مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے تفتیش کی گئی تھی۔ پال مانافورٹ جون 2016 سے اگست تک ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ رہے اور غیرملکی حکومتوں سے تعلقات اور پیسے لینے کے الزام عائد ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ گٹھ جوڑ اور الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے جبکہ ایف بی آئی 2016 کے صدارتی الیکشن میں دھاندلی اور روسی مداخلت کی تحقیقات کررہی ہے۔

News ID 1874476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha