مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی پر دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق استنبول سے جاری بیان میں رجب طیب اردوغان نے کہا کہ جرمنی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ان کا کہناتھاکہ جرمنی ایسی ہزاروں فائلوں کا کوئی جواب نہیں دے رہا جو ترکی کو مطلوب افراد کے حوالے سے برلن بھیجی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ترک صدر کے اس بیان کے بعد دونوں ملکوں میں پہلے سے جاری سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی خود بھی شام میں وہابی دہشت گردوں اور داعش کی پشتپناہی کرتا رہا ہے اور دہشت گردوں کے حامی ممالک اب ایکدوسرے پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کررہے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی پر دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
News ID 1874456
آپ کا تبصرہ