4 مارچ، 2017، 11:09 AM

ترک صدر کا جرمنی پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام

ترک صدر کا جرمنی پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
ترک صدر اردوغان نے استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کو فروغ دینے میں مدد کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جس صحافی کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اس کا تعلق جرمنی سے ہے ۔  ترک صدر نے جرمنی صحافی کو جاسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے اس کے خلاف دہشت گردی کے فروغ اور مدد دینے کے الزامات پر مقدمہ چلایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں کرد باغی لیڈروں کو تو جلسے کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تاہم اگر اردوغان کے حامی ریلی نکالنا چاہیں تو ان پر پابندی عائد کی جاتی ہے ۔

News ID 1870846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha