7 اگست، 2017، 4:03 PM

مغربی ممالک کو ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کی اجازت نہیں دی جائے گی

مغربی ممالک کو ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کی اجازت نہیں دی جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈرجنرل امیر علی حاجی زادہ  نے مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ سپاہ ایرانی حکومت کا مضـوط اور مستحکم بازو ہے اور ایرانی حکومت عوام اور سپاہ کی پشتپناہی کی بدولت دشمنوں کے غیر قانونی مطالبات سختی کے ساتھ رد کرسکتی ہے۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ دشمن اقتصادی پابندیوں سے خوفزدہ کرکے ہمیں غیر مسلح کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم دشمن کے تمام  شوم منصوبوں کو ہمشیاری کے ساتھ ناکام بنادیں۔

News ID 1874409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha