مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کو باپ کی طرف سے ولی عہد مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی جانب بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عوام مشترکہ مذہبی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں اور یقین ہے کہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور عوام کے درمیان محبت کا رشتہ گہرا ہو گا ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے ولیعہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرکے اس کی جگہ اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولیعہد مقرر کیا ہے جس کے بعد آئندہ چندہ ماہ میں محمد بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ بن جائیں گے محمد بن سلمان کی ولیعہدی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب کا بادشاہ مقرر کرنے میں امریکہ کا بنیادی اور اساسی کردار ہوتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کو باپ کی طرف سے ولی عہد مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1873378
آپ کا تبصرہ