8 نومبر، 2017، 4:51 PM

سعودی عرب کے ولیعہد کی ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے بادشاہت پر گرفت مضبوط

سعودی عرب کے ولیعہد کی ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے بادشاہت پر گرفت مضبوط

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے بادشاہت کے چار ستونوں پر گرفت مضبوط کرلی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے بادشاہت کے چار ستونوں پر گرفت مضبوط کرلی ہے ۔ برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ نے سعودی عرب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان کے حالیہ اقدامات کے بعد حکمران خاندان ، کاروباری طبقہ ،سکیورٹی اورمذہبی طبقہ ولی عہد کے زیر اثرآگیا ہے۔اخبار کے مطابق اصلاحتی ایجنڈے پر عمل یقینی ہوگیا ہے جس کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان  کے سپریم طاقت بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ سعودی عرب میں اینٹی کرپشن کمیٹی کے حالیہ کریک ڈاون میں 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ،جبکہ گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 400 سے اوپر بتائی جارہی ہے۔ گرفتار کئے جانے والوں میں ٹرمپ پر تنقید کرنے والا کھرب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہے۔

News ID 1876530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha