مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں امیر المؤمنین ، مولی الموحدین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔ مجلس عزا میں عوام کے علاوہ بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ خطیب مجلس نے حضرت علی علیہ السلام کے فضائل اور مصائب پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام اپنی پوری زندگی اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیم رضی کے مطابق بسر کی اور یہی وجہ ہے کہ اللہ کے رسول نے حضرت علی علیہ السلام کو حق و باطل کی پہچان کا معیار قراردیا ہے اور بہشت و دوزح کی تقسیم حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھ میں ہے۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں امیر المؤمنین ، مولی الموحدین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
News ID 1873210
آپ کا تبصرہ