7 جون، 2017، 12:34 AM

ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا

ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں ایران کے خلاف اتحاد قائم کرنے کے لئے سعودی عرب کے دورے پر تھے اور انہی ایام میں ایرانی قوم نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا اور جمہوریت کے خلاف امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف اتحاد قائم کرنے کے لئے سعودی عرب کے دورے پر تھے اور انہی ایام میں ایرانی قوم نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا اور جمہوریت کے خلاف امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ علاقہ کے دورے پر تھے ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے سعودی عرب میں بعض ممالک کے سربراہان کو جمع کیا ۔ لیکن ایرانی قوم نے اس استثنائی موقع پر انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایران کے خلاف امریکی اور سعودی سازشوں کو ناکام بنادیا۔صدر حسن روحانی نے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت اور درایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت عملی اور درایت پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کا عوامی مشکلات کو حل کرنے میں اہم کردار ہے اور ہمیں اپنی اس ذمہ داری کو عملی جامہ پنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بے روزگاری کے خاتمہ اور عوام کی معاشی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ صدر حسن روحانی نے ملک کی ترقی اور پیشرفت میں تینوں قوا کے درمیان باہمی تعاون کو اہم قراردیا۔۔

News ID 1873015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha