2 مارچ، 2012، 9:17 PM

انتخابات

ایرانی عوام کی پارلیمانی انتخابات میں بھر پور ،وسیع اوربے مثال شرکت

ایرانی عوام کی پارلیمانی انتخابات میں بھر پور ،وسیع اوربے مثال شرکت

مہر نیوز- 2 مارچ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے پارلیمنٹ کے نویں دور کےانتخابات میں بھر پور اور بے مثال شرکت کرکے دشمن کے تمام منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے پارلیمنٹ کے نویں پارلیمانی انتخابات میں بھر پور اور بے مثال شرکت کرکے دشمن کے تمام منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ دارالحکومت تہران سمیت تمام شہروں میں لوگ لمبی لمبی صفوں میں ووٹ ڈالنے کے لئے کھڑے ہیں عوام کی انتخابات میں دشمن شکن شرکت کے پیش نظر الیکشن کمیشن نےوقفہ وقفہ سے الیکشن کی مدت میں 4 گھنٹے کی توسیع کی ہے۔ ایرانی عوام نے انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے دشمن کی تمام سازشوں اور پروپیگنڈوں کا عملی طور پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ایرانی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی (رہ) کے اصولوں پر استقامت اور پائداری کے ساتھ استوار ہیں اور انقلاب اسلامی کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

News ID 1549678

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha