3 جون، 2017، 1:02 PM

اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد

اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے 18 اہلکاروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ عالمی سفری پابندی کے علاوہ اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے 18 اہلکاروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی سفری پابندی کے علاوہ اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے پیانگ یانگ پر نئی پابندیاں لگا دیں ہیں اور شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت 13 دیگر اہلکار اور 4 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد امریکہ نے پیش کی تھی۔ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر یہ پابندیاں متفقہ طور پر منظور کی ہیں۔

News ID 1872931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha