30 مئی، 2017، 12:28 AM

تہران میں قرآن کریم کی 25 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا افتتاح

تہران میں قرآن کریم کی 25 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی اور دیگر اعلی حکام کی موجودگی میں قرآن مجید کی 25 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا افتتاح ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید رضا صالحی امیری ، ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ اور صدر کے معاون علی اکبر صالحی  اور دیگر اعلی حکام کی موجودگی میں قرآن مجید کی 25 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا افتتاح ہوا ہے تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر وزارت ثقافت وارشاد اسلامی کے شعبہ قرآن و عترت کے معاون حجۃ الاسلام حشمتی نے ہنرمندوں پر زوردیا کہ وہ قرآن مجید کے معانی اور مفاہیم کو ہنر کے ذریعہ مخاطبین تک منتقل کرنے کی کوشش کریں ۔ قرآن مجید کی 25 ویں نمائشگاہ قرآن، اخلاق اور زندگی کے عنوان سے برپا کی گئي ہے ۔

News ID 1872839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha