مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں 28 سالہ پاکستانی شہری کو وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ہونے کے جرم میں گرفتار کرلیا گيا ہے۔جرمن پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ ایک 28 سالہ پاکستانی شخص وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمنی کےوفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق آفاق نامی پاکستانی شخص نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2008 میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اس نے پہلے پاکستان میں رائفلز اور راکٹ لانچر سمیت مختلف ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت حاصل کی جس کے بعد وہ نئے آنے والے افراد کو تربیت فراہم کرنے لگا۔ جرمن پراسیکیوٹرز کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ آفاق نے 2011 میں اس دہشت گرد تنظیم کو چھوڑ کر افغانستان میں طالبان کے ساتھ کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آج بھی وہابی دہشت گردوں کا اصلی گڑھ ہے اور وہابی دہشت گردوں کو پاکستان کی حکومت میں شامل بعض سیاسی مذہبی رہنماؤں کی پشتپناہی بھی حاصل ہے۔
جرمنی میں 28 سالہ پاکستانی شہری کو وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ہونے کے جرم میں گرفتار کرلیا گيا ہے۔
News ID 1872542
آپ کا تبصرہ