22 مارچ، 2017، 1:38 PM

جرمنی نے داعش سے منسلک 2 وہابی دہشت گردوں کو ملک بدر کردیا

جرمنی نے داعش سے منسلک 2 وہابی دہشت گردوں کو ملک بدر کردیا

جرمنی نے بین الاقوامی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش ( دولت اسلامیہ ) سے منسلک اپنے ہی دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جو جرمنی کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی نے بین الاقوامی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش ( دولت اسلامیہ ) سے منسلک اپنے ہی دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جو جرمنی کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی نے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں اپنے ہی دو شہریوں کو بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن حکام کے مطابق دونوں شہری جرمنی میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کے والدین غیر ملکی ہیں، ملک بدر ہونے والوں میں ایک الجیرین نژاد اور دوسرا نائیجیرین نژاد جرمن شہری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے مرکزی شہر گوٹنجن سے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، چھاپے کے دوران 27 سالہ الجیرین اور 22 سالہ نائیجیرین نژاد شہری کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے ایک بندوق اور داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا تھا۔

News ID 1871251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha