مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیرکے مختلف علاقوں میں منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے باہم شرکت کرکے اسلامی اتحاد کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اسلام کی شناخت حسینیت اور مہدویت کے بغیر ممکن نہیں ہے جبکہ دہشت گردوں کا تعلق یزیدیت اور صہیونیت سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے سرینگر، بڈگام، پٹن ، جموں اور پونچھ کے علاقوں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حضرت امام مہدی کے جشن ولادت کے موقع پر تقریبات میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے بھر شرکت کی ۔ پٹن میں ہونے والی ایک تقریب میں وادی کے معروف اور مشہور تعلیمی ادارے جامعہ القادریہ کے مدیر اور کاروان اسلامی جموں کشمیر کے رکن مولانا مفتی عبد القیوم نے امام مہدی علیہ السلام کی خدمت میں کلھائ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے مسلمانوں کے درمیان ایسے گروہ پیدا ہوگئے ہیں جو صہیونیزم کی ترویج کے لئے مسلمانوں کی صفوں میں مسلکی اختلافات پیدا کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا خدا ایک، ہمارا رسول ایک، ہمارا دین ایک اور ہماری کتاب ایک ہے اور ہمارا دین وہ ہے جسے کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے بچایا ہے۔اس نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں دہشت گردون کا تعلق یزید فرقہ سے ہے اور یزیدی فرقہ آج امریکہ اور اسرائیل کا اتحادی ہے۔ مفتی عبد القیوم نے کہا کہ کشمیر میں شیعہ اور سنی حضرت امام حسین اور حضرت امام خمینی کے نقش قدم پر چل کر ایک ایسا انقلاب لا سکتے ہیں جو تمام مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دین اسلام کی شناخت حسینیت اور مہدویت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ