مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اور مارشل لا میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم نواز شریف سیکولر اور لبرل ازم کا مطلب نہیں جانتے۔ گجرات کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ پاکستان کس مقصد کے لئے بنا، حکمرانوں نے غریبوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارشل لامیں اشرافیہ فائدہ اٹھاتے ہیں اور آج بھی یہی حال ہے، پاکستان کے حکمران طبقے نے عوام کو لوڈشیڈنگ اور کرپشن کا تحفہ دیا ۔
جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہناتھاکہ حکمرانوں نےملک کو اندھیرے میں دھکیل دیاہے،کرپشن کاخاتمہ ہوگا،توعوام کی ضرویات پوری ہوسکیں گی،موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ترقی نہیں ہوسکتی ہے نواز شریف حکومت اور مارشل لا میں کوئی فرق نہیں ہے۔
پاکستان کی جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اور مارشل لا میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم نواز شریف سیکولر اور لبرل ازم کا مطلب نہیں جانتے۔
News ID 1872491
آپ کا تبصرہ