مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے نئے رہنما سراج الحق نےلوئر دیر کے علاقے بلامبٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سمیت شدید بحرانوں کا شکار ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں ایک مرتبہ پھر مارشل لا نافذ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے جیونیوزکے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر ملک کو سنگین کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔ ملک شدید بحرانوں کا شکار ہے اور یہاں بدامنی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ پرویز مشرف جلد ہی بیرون ملک چلے جائیں گے اس سلسلے میں وفاق اور سابق صدر کے درمیان ایک نیا این آر او طے ہونے جارہا ہے۔
مہر نیوز/ 27 اپریل / 2014 ء : پاکستان میں جماعت اسلامی کے نئے رہنما سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سمیت شدید بحرانوں کا شکار ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں ایک مرتبہ پھر مارشل لا نافذ ہوسکتا ہے۔
News ID 1835486
آپ کا تبصرہ