11 مئی، 2017، 12:43 AM

ترکی نے امریکہ کی طرف سے کردوں کو دیئے جانے والے ہتھیاروں کو خطرہ قراردیدیا

ترکی نے امریکہ کی طرف سے کردوں کو دیئے جانے والے ہتھیاروں کو خطرہ قراردیدیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کرد جماعت کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی منصوبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ کرد باغیوں کو امریکہ کی طرف سے فراہم کیا جانے والا ہر ایک ہتھیار ترکی کے لیے خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کرد جماعت کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی منصوبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہ کرد باغیوں کو امریکہ کی طرف سے فراہم کیا جانے والا ہر ایک ہتھیار ترکی کے لیے خطرہ ہے۔ترکی نے امریکہ کی جانب سے کرد ملیشیا تنظیم ’وائی پی جی‘ کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھنے کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق وائی پی جی کو مہیا کیا جانے والا ہر ایک ہتھیار ترکی کے لیے خطرہ ہے، انقرہ حکومت ’وائی پی جی‘ کو باغی  تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کا ایک مسلح بازو قرار دیتی ہے۔ ادھر ترکی کے نائب وزیر اعظم نے بھی کردوں کو مسلح کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں ترکی خود بھی امریکہ کی غلط پالیسیوں کا حصہ رہا ہے۔

 

News ID 1872399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha