مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے رہنما مون جم ان نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سئیول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے سابق وکیل 64 سالہ مون نے اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب عوام کے صدر ہیں ۔مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ لوگوں کی اکثریت ملک کی ترقی چاہتی ہے۔ 34فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مون کو39.36فیصدووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار جون کو26.71فیصد ووٹ ملے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق خاتون صدر پاک گن ہے کی برطرفی کے بعد جنوبی کوریا میں یہ صدارتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے نئے صدر نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کے لئے امادگی کا اظہار بھی کیا ہےجو امریکہ کو شاید ناقابل قبول ہو۔
جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے رہنما کامیاب/ شمالی کوریا سے گفتگو پر آمادگی
جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے رہنما مون جم ان نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔
News ID 1872384
آپ کا تبصرہ