مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے اور اعتدال پسند رہنما مون جے اِن کی کامیابی کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق کرپشن اسکینڈل میں سابق صدر پارک گن کو مارچ میں عہدہ چھوڑنا پڑا تھااور اب انھیں مقدمات کا سامنا ہے۔ جس کے بعد کئی ماہ سے ملک میں سیاسی خلاء موجود ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اگر کوئی بڑا اپ سیٹ نہ ہوا ،تو اعتدال پسند رہنما مون جے ان جنوبی کوریا کے اگلے صدر منتخب ہوسکتے ہیں ۔
جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے اور اعتدال پسند رہنما مون جے اِن کی کامیابی کا امکان ہے ۔
News ID 1872356
آپ کا تبصرہ